بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1192 — قراء اور طلاق کی عدت کا اور حائضہ کی طلاق کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طلاق کے بیان میں قراء اور طلاق کی عدت کا اور حائضہ کی طلاق کا بیان حدیث 1192
حدیث نمبر: 1192 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا انْتَقَلَتْ حَفْصَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ حِينَ دَخَلَتْ فِي الدَّمِ مِنَ الْحَيْضَةِ الثَّالِثَةِ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ فَقَالَتْ: صَدَقَ عُرْوَةُ وَقَدْ جَادَلَهَا فِي ذَلِكَ نَاسٌ، فَقَالُوا: إِنَّ اللّٰهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: ﴿ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ﴾ [البقرة: 228] فَقَالَتْ عَائِشَةُ: صَدَقْتُمْ، تَدْرُونَ مَا الْأَقْرَاءُ؟ إِنَّمَا الْأَقْرَاءُ الْأَطْهَارُ.
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بھتیجی حفصہ بنت عبدالرحمٰن کو عدت سے اٹھا دیا جب تیسرا حیض شروع ہوا۔ ابن شہاب رحمہ اللہ نے کہا: میں نے یہ عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے بیان کیا۔ عمرہ نے کہا: عروہ نے سچ کہا، بلکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس باب میں لوگوں نے جھگڑا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مطلقہ عورتیں روک رکھیں اپنے نفسوں کو تین قروء تک۔ انہوں نے کہا: سچ کہتے ہو، لیکن قروء سے جانتے ہو کیا مراد ہے؟ قروء سے طہر مراد ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1192]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15382، 15411، 15429، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4604، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1231، 1232، والدارقطني فى «سننه» برقم: 833، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19065، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4492، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11004، 11005، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 54»
← پچھلی حدیث (1191) باب پر واپس اگلی حدیث (1193) →