بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1167 — مختلعہ کی طلاق کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: طلاق کے بیان میں مختلعہ کی طلاق کا بیان حدیث 1167
حدیث نمبر: 1167 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
نَافِعٍ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ رُبَيِّعَ بِنْتَ مُعَوَّذِ بْنِ عَفْرَاءَ جَاءَتْ هِيَ وَعَمُّهَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا فِي زَمَانِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، فَلَمْ يُنْكِرْهُ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ : " عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْمُطَلَّقَةِ"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ ربیع بنت معوذ بن عفراء اور ان کی پھوبھی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئیں اور بیان کیا کہ انہوں نے اپنے خاوند سے خلع کیا تھا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں، جب یہ خبر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو پہنچی انہوں نے برا نہ جانا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جو عورت خلع کرے اس کی عدت مطلقہ کی عدت کی طرح ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1167]
تخریج الحدیث
«موقوف صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2230، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14858، 15560، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 2635، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11812، 11859، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18776، 18777، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 33»
← پچھلی حدیث (1166) باب پر واپس اگلی حدیث (1168) →