بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1089 — جو شرطیں نکاح میں درست نہیں اُن کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: نکاح کے بیان میں جو شرطیں نکاح میں درست نہیں اُن کا بیان حدیث 1089
حدیث نمبر: 1089 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ، أَنَّهُ بَلَغَهُ: أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ، تَشْتَرِطُ عَلَى زَوْجِهَا أَنَّهُ لَا يَخْرُجُ بِهَا مِنْ بَلَدِهَا، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ: " يَخْرُجُ بِهَا إِنْ شَاءَ" .
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سعید بن مسیّب سے سوال ہوا کہ اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے شرط کرے کہ میرے شہر سے مجھ کو نہ نکالنا؟ سعید بن مسیّب نے جواب دیا کہ اس کے باوجود نکال سکتا ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ اگر مرد عورت سے نکاح کرتے وقت اس امر کی شرط کرے کہ میں تیرے اوپر دوسرا نکاح نہ کروں گا، یا لونڈی نہ رکھوں گا، تو اس شرط کو پورا کرنا ضروری نہیں، البتہ اگر اس نے طلاق یا عتاق کو دوسرے نکاح پر معلق کر دیا ہو تو دوسرے نکاح سے طلاق یا عتاق ضروری ہو جائے گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 1089]
تخریج الحدیث
«مقطوع ضعيف، و أخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16451، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14441، فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 16»
← پچھلی حدیث (1088) باب پر واپس اگلی حدیث (1090) →