بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ یحیی)

حدیث نمبر: 1030 — ذکاةِ ضروری کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ یحیی) کتاب: ذبیحوں کے بیان میں ذکاةِ ضروری کا بیان حدیث 1030
حدیث نمبر: 1030 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ، كَانَ يَرْعَى لِقْحَةً لَهُ بِأُحُدٍ فَأَصَابَهَا الْمَوْتُ، فَذَكَّاهَا بِشِظَاظٍ فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: " لَيْسَ بِهَا بَأْسٌ فَكُلُوهَا"
ترجمہ: علامہ وحید الزماں
عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ ایک شخص انصاری اپنی اونٹنی چرا رہا تھا احد میں، یکایک وہ مرنے لگی تو اس نے ایک دھاری دار لکڑی سے ذبح کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کچھ اندیشہ نہیں، کھاؤ اس کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث
«مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2823، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم:4407، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8626، 8627، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 20183، فواد عبدالباقي نمبر: 24 - كِتَابُ الذَّبَائِحِ-ح: 3»
← پچھلی حدیث (1029) باب پر واپس اگلی حدیث (1031) →