بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مدینہ کو چھوڑ دیا جائے گا
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) مکہ و مدینہ کے فضائل ومسائل مدینہ کو چھوڑ دیا جائے گا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 647 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
513- مالك عن يوسف بن يونس بن حماس عن عمه عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”لتتركن المدينة على أحسن ما كانت، حتى يدخل الكلب فيغذي على بعض سواري المسجد أو على المنبر“ قالوا: يا رسول الله، فلمن يكون الثمر ذلك الزمان؟ قال: ”للعوافي: الطير والسباع.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ اچھی حالت میں ہونے کے باوجود چھوڑ دیا جائے گا حتی کہ (مسجد میں) کتا داخل ہو کر مسجد کے بعض ستونوں یا منبر پر پیشاب کرے گا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اس زمانے میں پھل کس لئے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: خوراک کے پیچھے پھرنے والے پرندوں اور درندوں کے لئے ہوں گے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 647]
تخریج الحدیث
«513- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 888/2 ح 1708، ك 45 ب 2 ح 8) التمهيد 121/24، الاستذكار: 1638، و أخرجه ابن حبان فى صحيحه (الاحسان 271/8 ح 6735) من حديث مالك به وسنده ضعيف وللحديث شواهد عند البخاري (1874) ومسلم (1389) وغيرهما وهو بها حسن والحمدلله .»
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
الحكم: حسن