بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اے اللہ! مدینے میں برکت ڈال دے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) مکہ و مدینہ کے فضائل ومسائل اے اللہ! مدینے میں برکت ڈال دے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 646 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
447- وبه: قال كان الناس إذا رأوا أول الثمر جاؤوا به إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا أخذه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”اللهم بارك لنا فى ثمرنا، وبارك لنا فى مدينتنا، وبارك لنا فى صاعنا، وبارك لنا فى مدنا، اللهم إن إبراهيم عبدك وخليلك ونبيك، وإني عبدك ونبيك، وإنه دعاك لمكة وإني أدعوك للمدينة بمثل ما دعاك به لمكة ومثله معه“ قال: ثم يدعو أصغر وليد يراه فيعطيه ذلك الثمر. كمل حديث سهيل وهو تسعة أحاديث.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ لوگ جب پہلا پھل دیکھتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لے آتے پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے لیتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا، اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُكَ وَخَلِيلُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنِّي عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، وَإِنَّهُ دَعَاكَ لِمَكَّةَ، وَإِنِّي أَدْعُوكَ لِلْمَدِينَةِ بِمِثْلِ مَا دَعَاكَ بِهِ لِمَكَّةَ، وَمِثْلَهُ مَعَهُ» اے اللہ! ہمارے لئے پھلوں میں برکت ڈال، اور ہمارے لئے ہمارے مدینے میں برکت ڈال، اور ہمارے صاع میں برکت ڈال اور ہمارے مد میں برکت ڈال۔ اے اللہ! تیرے بندے، خلیل اور نبی ابراہیم علیہ السلام نے مکے کے لئے دعا کی اور میں تیرا بندہ اور نبی مدینے کے لئے اسی طرح دعا کرتا ہوں جیسے انہوں نے مکے کے لئے اور اس جیسی دعا کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سب سے چھوٹا بچہ بلاتے اور اسے یہ پھل دے دیتے تھے۔، سہیل (بن ابی صالح) کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہوئیں اور وہ نو (۹) حدیثیں ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 646]
تخریج الحدیث
«447- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 885/2 ح 1702، ك 45 ب 1 ح 2) التمهيد 266/21، 267، الاستذكار: 1631، و أخرجه مسلم (1373) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح