بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مکہ حرم ہے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) مکہ و مدینہ کے فضائل ومسائل مکہ حرم ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 640 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
403- مالك عن عمرو مولى المطلب عن أنس بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم طلع له أحد، فقال: ”هذا جبل يحبنا ونحبه، اللهم إن إبراهيم حرم مكة وأني أحرم ما بين لابتيها.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب احد (پہاڑ) دیکھا تو فرمایا: یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، اے اللہ! ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں ان دو کالی زمینوں کے درمیان (مدینہ) کو حرم قرار دیتا ہوں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 640]
تخریج الحدیث
«403- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي889/2 ح 1710، ك 45 ب 3 ح 10) التمهيد 175/20، 176، الاستذكار: 1640، و أخرجه البخاري (3367) من حديث مالك به ورواه مسلم (1365) من حديث عمرو بن ابي عمرو به، سقط من الأصل واستدركته من صحيح البخاري.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح