بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) فضائل و سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 622 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
159- مالك عن ربيعة بن أبى عبد الرحمن عن أنس بن مالك أنه سمعه يقول: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ليس بالطويل البائن ولا بالقصير، وليس بالأبيض الأمهق وليس بالآدم، وليس بالجعد القطط ولا بالسبط بعثه الله على رأس أربعين سنة، فأقام بمكة عشر سنين وبالمدينة عشر سنين، وتوفاه الله على رأس ستين سنة، وليس فى رأسه ولحيته عشرون شعرة بيضاء صلى الله عليه و آله وسلم. قال مالك: الأمهق: الأبيض. قال أبو الحسن: يريد الشديد البياض.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہ بہت زیادہ لمبے تھے اور نہ بہت زیادہ چھوٹے قد کے تھے، آپ نہ بالکل سیدھے تھے، چالیس سال کی عمر میں اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معبوث فرمایا (نبی بنایا) آپ مکہ میں دس (اور تین) سال رہے اور مدینہ میں دس سال رہے۔ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ساٹھ (اور تین) سال کی عمر میں وفات دی۔ آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔ مالک نے کہا: الامہق سفید کو کہتے ہیں۔ ابوالحسن (القابسی) نے کہا: اس سے مراد بہت زیادہ سفید ہونا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 622]
تخریج الحدیث
«159- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 919/2 ح 1772، ك 49 ب 1 ح 1) التمهيد 7/3، الاستذكار:1704، و أخرجه البخاري (3548) ومسلم (2347) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح