بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سات قسم کے خوش نصیب لوگ
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) زہد سے متعلق مسائل سات قسم کے خوش نصیب لوگ
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 613 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
155- وبه: عن حفص بن عاصم عن أبى سعيد الخدري أو عن أبى هريرة أنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”سبعة يظلهم الله فى ظله يوم لا ظل إلا ظله: إمام عادل، وشاب نشأ فى عبادة الله، ورجل قلبه معلق بالمسجد إذا خرج منه حتى يعود إليه، ورجلان تحابا فى الله اجتمعا على ذلك وتفرقا، ورجل ذكر الله خاليا ففاضت عيناه، ورجل دعته ذات حسب وجمال فقال: إني أخاف الله رب العالمين، ورجل تصدق بصدقة فأخفاها حتى لا تعلم شماله ما تنفق يمينه.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اسی سند کے ساتھ ابوسعید خدری یا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سات لوگوں کو اللہ اپنے (عرش کے) سائے میں رکھے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہو گا: عادل حکمران، وہ نوجوان جو اللہ کی عبادت میں پلا (جوان ہوا) ہو، وہ آدمی جس کا دل مسجد سے نکلنے کے بعد واپس آنے تک مسجد میں اٹکا رہتا ہے، دو آدمی جو ایک دوسرے سے صرف اللہ کے لیے  محبت کرتے ہیں اسی پر جمع ہوتے ہیں اور اسی پر جدا ہوتے ہیں، وہ آدمی جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا تو اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، وہ آدمی جسے حسب نسب والی ایک خوبصورت عورت نے (گناہ کی) دعوت دی تو اس نے کہا: میں اللہ رب العلمین سے ڈرتا ہوں، اور وہ آدمی جو صدقہ کرے تو اسے اتنا خفیہ رکھے کہ (گویا) اس کے بائیں ہاتھ کو پتا نہ چلے کہ اس کو دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 613]
تخریج الحدیث
«155- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ952/2، 953 ح 1841، ك 51 ب 5 ح 14) التمهيد 279/2، الاستذكار:1777، و أخرجه مسلم (1031) من حديث مالك به، والبخاري (6806) من حديث خبيب بن عبدالرحمٰن الانصاري عن حفص بن هاشم به .»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 614 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
303- وعن عبد الله بن عبد الرحمن عن أبى الحباب سعيد بن يسار عن أبى هريرة أنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”إن الله يقول يوم القيامة: أين المتحابون لجلالي، اليوم أظلهم فى ظلي يوم لا ظل إلا ظلي.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ قیامت کے دن فرمائے گا: میرے جلالتِ شان کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ میں آج انہیں اپنے (عرش کے) سائے میں رکھوں گا، آج میرے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 614]
تخریج الحدیث
«303- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 952/1 ح 1840، ك 51 ب 5 ح 13) التمهيد 428/17، الاستذكار: 1776، و أخرجه مسلم (2562) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح