بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
راہ جہاد میں زخمی ہونے والے کی فضیلت
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) جہاد سے متعلق مسائل راہ جہاد میں زخمی ہونے والے کی فضیلت
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 555 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
349- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”والذي نفسي بيده، لا يكلم أحد فى سبيل الله -والله أعلم بمن يكلم فى سبيله- إلا جاء يوم القيامة وجرحه يثعب دما، اللون لون دم والريح ريح مسك.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے جو آدمی بھی اللہ کے راستے میں زخمی ہوتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ کون اللہ کے راستے میں زخمی ہوتا ہے تو یہ شخص قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہو گا۔ اس کا رنگ خون جیسا ہو گا اور اس کو خوشبو کستوری جیسی ہو گی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 555]
تخریج الحدیث
«349- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 461/2 ح 1016، ك 21 ب 14 ح 29) التمهيد 13/19، الاستذكار: 953، وأخرجه البخاري (2803) من حديث مالك، ومسلم (1876/105) من حديث ابي الزناد به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح