بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) دیت، قصاص اور حد کے مسائل چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 528 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
246- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قطع سارقا فى مجن ثمنه ثلاثة دراهم. قال مالك: والمجن الدرقة والترس.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس چور کا (دایاں) ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا جس نے تین درہم کی قیمت والی ڈھال چرائی تھی۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مجن چمڑے یا لوہے کی ڈھال کو کہتے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 528]
تخریج الحدیث
«246- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 831/2 ح 1616، ك 41 ب 7 ح 21) التمهيد 375/14، الاستذكار:1544، و أخرجه البخاري (6795) ومسلم (1686/6) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
حدیث نمبر: 529 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
499- وبه: عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه و آله وسلم أنها قالت: ما طال على وما نسيت: القطع فى ربع دينار فصاعدا.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نہ تو لمبا وقت گزرا ہے اور نہ میں بھولی ہوں: چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 529]
تخریج الحدیث
«499- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 832/2 ح 1619، ك 41 ب 7 ح 24) التمهيد 380/23، الاستذكار: 1547، و أخرجه النسائي (79/8 ح 4931) من حديث مالك به وله حكم المرفوع وللحديث شواهد عند البخاري (6791) ومسلم (1684) وغيرهما .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح