بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سفر عذاب کا ٹکڑا ہے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) سفر کے مسائل سفر عذاب کا ٹکڑا ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 487 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
434- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”بينما رجل يمشي بطريق اشتد عليه العطش فوجد بئرا فنزل فيها فشرب فخرج، فإذا هو بكلب يلهث يأكل الثرى من العطش، فقال الرجل: لقد بلغ هذا الكلب من العطش مثل الذى بلغني، فنزل البئر فملأ خفه ثم أمسكه بفيه حتى رقي فسقى الكلب فشكر الله له فغفر له“ قال: ”يا رسول الله، إن لنا فى البهائم لأجرا؟ فقال: فى كل ذات كبد رطبة أجر.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک آدمی ایک راستے پر چل رہا تھا کہ اسے شدید پیاس لگی پھر اس نے ایک کنواں دیکھا تو اس میں اتر کر پانی پیا، پھر جب باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا زبان نکالے پیاس کی وجہ سے کیچڑ کھا رہا ہے۔ اس آدمی نے کہا: جس طرح مجھے شدید پیاس لگی تھی اس کتے کو بھی پیاس لگی ہوئی ہے پھر کنویں میں اترا تو اپنے جوتے کو پانی سے بھر لیا پھر اسے اپنے منہ میں پکڑا حتیٰ کہ اوپر چڑھ آیا پھر کتے کو پانی پلایا تو اللہ نے اس کی قدردانی کی اور اسے بخش دیا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہمیں جانوروں کے بارے میں بھی اجر ملے گا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہر زندہ جگر والے کے بارے میں اجر ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 487]
تخریج الحدیث
«434- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 929/2، 930 ح 1793، ك 49 ب 10 ح 23) التمهيد 8/22، الاستذكار: 1726، و أخرجه البخاري (2363) ومسلم (2244/153) من حديث مالك به من رواية يحيي بن يحيي .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح