بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سونے سے پہلے کرنے والے ضروری امور
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) اخلاق و آداب سے متعلق مسائل سونے سے پہلے کرنے والے ضروری امور
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 476 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
107- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”أغلقوا الباب، وأوكوا السقاء، وأكفئوا الإناء، وأطفئوا المصباح. فإن الشيطان لا يفتح غلقا، ولا يحل وكاء، ولا يكشف إناء، وإن الفويسقة تضرم على الناس بيتهم.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: دروازہ بند کرو اور مشکیزے کا منہ  باندھ لو، برتن کو الٹا رکھو یا اس کو ڈھانپ لو اور چراغ بجھا دو کیونکہ شیطان یقیناً بند دروازے نہیں کھولتا اور نہ تسمہ کھولتا ہے، وہ ڈھانپے ہوئے برتن سے پردہ نہیں ہٹاتا اور چوہیا لوگوں کے گھر جلا دیتی ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 476]
تخریج الحدیث
«107- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 928/2، 929 ح 1791، ك 49 ب 10 ح 21) التمهيد 173/12، الاستذكار: 1724، و أخرجه مسلم (2012) من حديث مالك به ورواه ليث بن سعد عن ابي الزيبر به عند مسلم (2012/96)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح