بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
معوذات کو بطور دم پڑھنا مسنون ہے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) دعا و اذکار کا بیان معوذات کو بطور دم پڑھنا مسنون ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 453 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
42- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا اشتكى يقرأ على نفسه بالمعوذات وينفث. فلما اشتد وجعه كنت أقرأ عليه وأمسح عليه بيده رجاء بركتها.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند (کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بیمار ہوتے تو خود اپنے اوپر معوذات (سورة الاخلاص، سورة الفلق اور سورة الناس) دم کر کے پھونک مارتے تھے۔ جب آپ کی بیماری زیادہ شدید ہو جاتی تو میں آپ پر دم کرتی اور آپ (کے جسد مبارک) پر برکت (حاصل کرنے) کے لئے آپ کا ہاتھ پھیرتی تھی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 453]
تخریج الحدیث
«42- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 942/2، 943 ح 1819، ك 50 ب 4 ح 10) التمهيد 129/8، الاستذكار: 1819، و أخرجه البخاري (5016) ومسلم (2192/51) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح