بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
(اضطراری حالت میں) کنکریاں مارنے میں تقدیم و تاخیر جائز ہے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) حج کے مسائل (اضطراری حالت میں) کنکریاں مارنے میں تقدیم و تاخیر جائز ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 336 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
314- وبه: عن أبيه أن أبا البداح بن عاصم بن عدي أخبره عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أرخص لرعاة الإبل فى البيتوتة يرمون يوم النحر، ثم يرمون بالغداة أو من بعد الغد بيومين، ثم يرمون يوم النفر.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اونٹ چرانے والوں کو (منٰی سے باہر) رات گزارنے کی اجازت دی، وہ قربانی والے دن (جمرات کو) کنکریاں ماریں گے، پھر (اگلے) دو دنوں میں صبح یا صبح کے بعد کنکریاں ماریں گے، پھر واپسی والے (چوتھے) دن کنکریاں ماریں گے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 336]
تخریج الحدیث
«314- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 408/1 ح 946، ك 20 ب 72 ح 218) التمهيد 250/17، الاستذكار: 887، و أخرجه أبوداود (1975) و الترمذي (955 وقال: ”هذا حديث حسن صحيح“) والنسائي (273/5 ح 3071) من حديث مالك به وصححه ابن خزيمة (2975) وابن حبان (الموارد: 1015) والحاكم (378/1، 420/3) ووافقه الذهبي .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح