بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حالت اضطراری میں وقت سے پہلے سر منڈانے پر کفارہ
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) حج کے مسائل حالت اضطراری میں وقت سے پہلے سر منڈانے پر کفارہ
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 335 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
397- مالك عن عبد الكريم بن مالك الجزري عن مجاهد عن عبد الرحمن بن أبى ليلى عن كعب بن عجرة أنه كان مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فآذاه القمل فى رأسه، فأمره رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أن يحلق رأسه وقال: ”صم ثلاثة أيام، أو أطعم ستة مساكين مدين مدين لكل إنسان، أو انسك بشاة، أى ذلك فعلت أجزأ عنك.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (حج کے دوران میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے تو انہیں (کعب رضی اللہ عنہ کو) سر میں جوئیں تکلیف دے رہی تھیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ سر منڈوالو اور فرمایا: تین دن روزے رکھو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ ہر انسان کو دو دو مد یا ایک بکری کی قربانی دو، ان میں سے جو بھی کرو گے وہ تمہاری طرف سے کافی ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 335]
تخریج الحدیث
«397- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 417/1 ح 965، ك 20 ب 78 ح 237 ولم يذكر مجاهدا، ورواية ابن القاسم هو الصواب) التمهيد 62/20، الاستذكار: 906، و أخرجه أبوداود (1861) من حديث مالك به مختصرا ورواه البخاري (1815) ومسلم (1201) من حديث مجاهد عن عبدالرحمٰن بن ابي ليليٰ به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح