بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
احرام سے قبل خوشبو لگانا جائز ہے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) حج کے مسائل احرام سے قبل خوشبو لگانا جائز ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 304 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
386- وبه: أنها قالت: كنت أطيب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لإحرامه قبل أن يحرم، ولحله قبل أن يطوف بالبيت.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب احرام باندھتے تو میں احرام باندھنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی اور جب احرام کھولتے تو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے میں آپ کو خوشبو لگاتی تھی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 304]
تخریج الحدیث
«386- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 328/1، ح 735، ك 20 ب 7 ح 17) التمهيد 296/19 , وقال: ”هٰذا حديث صحيح ثابت“، الاستذكار: 684، و أخرجه البخاري (1539) ومسلم (1189/83) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح