بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
عصر کے بعد اور طلوع آفتاب تک نماز کی ممانعت
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) نماز کے متفرق مسائل عصر کے بعد اور طلوع آفتاب تک نماز کی ممانعت
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 197 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
96- مالك عن محمد بن يحيى بن حبان عن الأعرج عن أبى هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن الصلاة بعد العصر حتى تغرب الشمس، وعن الصلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عصر کے بعد، سورج کے غروب ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور صبح (کی نماز) کے بعد سورج کے طلوع ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 197]
تخریج الحدیث
«96- الموطأ (221/1 ح 517، ك 15 ب 10 ح 48) التمهيد 30/13، الاستذكار: 30، و أخرجه مسلم (825) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
حدیث نمبر: 198 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
196- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”لا يتحرى أحدكم فيصلي عند طلوع الشمس ولا عند غروبها.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی جان بوجھ کر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت (نفل) نماز پڑھنے کی کوشش نہ کرے۔  [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 198]
تخریج الحدیث
«196- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 220/1 ح 516، ك 15 ب 10 ح 47) التمهيد 127/14، الاستذكار:29، و أخرجه البخاري (585) ومسلم (828) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح