بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو گیارہ رکعات پڑھتے تھے
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) نوافل و سنن کا بیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو گیارہ رکعات پڑھتے تھے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 160 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
35- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان يصلي بالليل إحدى عشرة ركعة يوتر منها بواحدة. فإذا فرغ منها اضطجع على شقه الأيمن.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند (کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات کو گیارہ رکعات نماز پڑھتے تھے۔ ان میں سے ایک وتر (آخر میں) پڑھتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس سے فارغ ہوتے تو دائیں کروٹ لیٹ جاتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 160]
تخریج الحدیث
«35- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 120/1 ح 261، ك 7 ب 2 ح 8) التمهيد 121/8، الاستذكار: 232، و أخرجه مسلم (736) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 161 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
456- وبه: أنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يصلي بالليل ثلاث عشرة ركعة، ثم يصلي إذا سمع النداء بالصبح ركعتين خفيفتين.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھتے پھر جب صبح کی اذان ہوتی تو دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 161]
تخریج الحدیث
«456- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 121/1 ح 263، ك 7 ب 2 ح 10) التمهيد 119/22، الاستذكار: 234، و أخرجه البخاري (1170) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح