بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باوضو مسجد میں بیٹھنے کی فضیلت
Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) وضو کا بیان باوضو مسجد میں بیٹھنے کی فضیلت
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 60 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
330- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”إن الملائكة تصلي على أحدكم ما دام فى مصلاه الذى صلى فيه ما لم يحدث تقول: اللهم اغفر له اللهم ارحمه.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی نماز پڑھ کر اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دعا گو رہتے ہیں جب تک کہ اس کا وضو ٹوٹ نہ جائے۔ وہ کہتے ہیں: «اللهم اغفر له اللهم ارحمه» اے ہمارے اللہ! اس کو بخش دے۔ اے ہمارے اللہ! اس پر رحم فرما۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 60]
تخریج الحدیث
«330- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 160/1 ح 381، ك 9 ب 18 ح 51 نحو المعنيٰ) التمهيد 39/18، الاستذكار: 351، و أخرجه البخاري (659) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح