☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اسلام دین فطرت ہے
موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
کتب← موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)← ایمان و عقائد کے مسائل← اسلام دین فطرت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 22 موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)
338- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”كل مولود يولد على الفطرة، فأبواه يهودانه وينصرانه كما تناتج الإبل من بهمية جمعاء، هل تحس من جدعاء؟“ فقالوا: يا رسول الله، أفرأيت من يموت وهو صغير؟، قال: ”الله أعلم بما كانوا عاملين“.
اردو ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی (وغیرہ) بنا دیتے ہیں جیسا کہ اونٹوں سے صحیح سالم بچے پیدا ہوتے ہیں، کیا تم ان میں سے کوئی کان کٹا یا ناک کٹا دیکھتے ہو؟“ تو لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اگر کوئی بچہ بچپن میں ہی مر جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جانتا ہے کہ وہ (بچے) کیا عمل کرنے والے تھے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/1/حدیث: 22]
تخریج الحدیث
«338- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 241/1 ح 572، ك 16 ب 16 ح 52) التمهيد 57/18، الاستذكار: 526 و أخرجه أبوداود (4714) من حديث مالك به ورواه مسلم (2659) من حديث ابي الزناد به مختصراً.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح