بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 562 — جہاد کے لئے گھوڑا تیار کرنے کی فضیلت
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) جہاد سے متعلق مسائل جہاد کے لئے گھوڑا تیار کرنے کی فضیلت حدیث 562
216- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سابق بين الخيل التى قد أضمرت من الحفياء، وكان أمدها ثنية الوداع، سابق بين الخيل التى لم تضمر من الثنية إلى مسجد بني زريق، وأن عبد الله بن عمر كان ممن سابق بها.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ گھوڑے جنہیں دبلا کر کے جہاد کے لئے تیار کیا گیا تھا، حفیاء (ایک مقام) سے ثنیة الوداع (دوسرے مقام) تک دوڑائے اور جنہیں تیار نہیں کیا گیا تھا وہ ثنیہ سے لے کر بنو زریق کی مسجد تک دوڑائے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 562]
تخریج الحدیث
«216- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 467/2، 468 ح 1032، ك 21 ب 19 ح 45) التمهيد 78/14، الاستذكار:969، و أخرجه البخاري (420) ومسلم (1870/95) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (561) باب پر واپس اگلی حدیث (563) →