بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 551 — فتنوں سے بچاؤ ضروری ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) فتنہ و آزمائش سے متعلق مسائل فتنوں سے بچاؤ ضروری ہے حدیث 551
393- وبه: عن أبى سعيد الخدري أنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”يوشك أن يكون خير مال المسلم غنما يتبع بها شعف الجبال ومواقع القطر، يفر بدينه من الفتن.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ مسلمان کا بہترین مال وہ بکریاں ہو جنہیں لے کر وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش گرنے کی جگہ (وادیوں) میں پھرتے ہوئے فتنوں سے بھاگ کر اپنے دین کو بچاتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 551]
تخریج الحدیث
«393- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 970/2، ح 1877، ك 54 ب 6 ح 16) التمهيد 219/19، الاستذكار: 1813، و أخرجه البخاري (3300) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (550) باب پر واپس اگلی حدیث (552) →