356- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”العجماء جبار، والمعدن جبار، والبئر جبار، وفي الركاز الخمس.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”چوپائے مویشی (کا زخمی کرنا وغیرہ) رائیگاں ہے (یعنی اس کے مالک پر کوئی دیت یا جرمانہ نہیں ہے) اور (ہر قسم کی) کان (میں زخمی ہونا یا موت واقع ہونا) رائیگاں ہے (یعنی اس کے مالک پر کوئی دیت یا جرمانہ نہیں ہے) اور کنواں رائیگاں ہے (یعنی کنویں میں گرنے کی وجہ سے اس کے مالک پر کوئی دیت یا جرمانہ نہیں ہے) اور دفینے (مل جانے کی صورت) میں پانچواں حصہ (اللہ کے لئے نکالنا ضروری) ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 541]
تخریج الحدیث
«356- و أخرجه النسائي فى الكبريٰ (تحفة الاشراف 198/10 ح 13858) من حديث مالك به ومن طريقه رواه الجوهري فى مسند الموطأ (557) ورواه الحميدي (1086 بتحقيقي) عن سفيان بن عينيه: ثنا ابولزناد وعن الاعرج عن ابي هريرة به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح