بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 49 — حیض اور استحاضہ کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) غسل کا بیان حیض اور استحاضہ کا بیان حدیث 49
451- وبه: أنها قالت: قالت فاطمة ابنة أبى حبيش لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: إني لا أطهر، أفأدع الصلاة؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”إنما ذلك عرق وليس بالحيضة، فإذا أقبلت الحيضة فاتركي الصلاة، فإذا ذهب قدرها فاغسلي الدم عنك وصلي.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا: میں پاک ہی نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ رگ (کا خون) ہے حیض نہیں ہے۔ جب حیض (کا وقت) آئے تو نماز چھوڑ دو، پھر جب اس کے حساب سے دن گزر جائیں تو اپنے سے خون دھو کر نماز پڑھو۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 49]
تخریج الحدیث
«451- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 61/1 ح 132، ك 2 ب 29 ح 104) التمهيد 102/22، 103 الاستذكار: 111 و أخرجه البخاري (306) من حديث مالك به وفي رواية يحيي بن يحيي: ”لَيْسَتْ“.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (48) باب پر واپس اگلی حدیث (50) →