بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 435 — طاعون والی جگہ جانا اور وہاں سے فرار جائز نہیں ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) طب و عیادت کے مسائل طاعون والی جگہ جانا اور وہاں سے فرار جائز نہیں ہے حدیث 435
87- مالك عن محمد بن المنكدر وأبي النضر مولى عمر بن عبيد الله عن عامر بن سعد بن أبى وقاص عن أبيه أنه سمعه يسأل أسامة بن زيد: ماذا سمعت من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول فى الطاعون؟ فقال أسامة بن زيد: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”الطاعون رجز أرسل على طائفة من بني إسرائيل أو على من كان قبلكم. فإذا سمعتم به بأرض فلا تدخلوا عليه وإذا وقع بأرض وأنتم بها فلا تخرجوا فرارا منه.“ قال مالك: قال أبو النضر: لا يخرجكم إلا فرارا منه.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
عامر بن سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ نے اپنے ابا (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھتے ہوئے سنا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے طاعون کے بارے میں کیا سنا ہے؟ تو اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: طاعون ایک عذاب (بیماری) ہے جو بنی اسرائیل کے ایک گروہ پر یا تم سے پہلے لوگوں پر بھیجا گیا تھا۔ پس اگر تمہیں کسی علاقے میں اس (طاعون) کی خبر ملے تو وہاں نہ جاؤ اور اگر وہ (طاعون) تمہارے علاقے میں آ جائے تو راہ فرار اختیار کرتے ہوئے وہاں سے باہر نہ نکلو۔ مالک نے کہا: ابوالنضر نے (عامر سے روایت میں) کہا: یہ تمہیں راہ فرار پر مجبور کر کے نکال نہ دے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 435]
تخریج الحدیث
«87- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 896/2، ح 1721، ك 45 ب 7 ح 23) التمهيد 249/12، الاستذكار: 1653، و أخرجه البخاري (3473) ومسلم (2218) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (434) باب پر واپس اگلی حدیث (436) →