بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 427 — مومن کی بیماری اس کی خطاؤں کا کفارہ ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) طب و عیادت کے مسائل مومن کی بیماری اس کی خطاؤں کا کفارہ ہے حدیث 427
520- وعن يزيد بن خصيفة عن عروة بن الزبير أنه قال: سمعت عائشة زوج النبى صلى الله عليه و آله وسلم تقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ”لا يصيب المؤمن من مصيبة حتى الشوكة إلا قص بها أو كفر بها من خطاياه“ لا يدري يزيد أيتهما قال عروة.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مومن کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے چاہے ایک کانٹا ہی ہو وہ تو اس کی خطاؤں کا قصاص یا کفارہ بن جاتی ہے۔ یزید (بن خصیفہ) نے کہا کہ معلوم نہیں کہ عروہ (بن الزبیر) نے کیا الفاظ کہے تھے: قصاص یا کفارہ؟ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 427]
تخریج الحدیث
«520- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 941/2 ح 1815، ك 50 ب 3 ح 6) التمهيد 25/23، الاستذكار: 175، و أخرجه مسلم (2572/50) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (426) باب پر واپس اگلی حدیث (428) →