بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 388 — وصیت کا وجوب منسوخ ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) وراثت کے مسائل وصیت کا وجوب منسوخ ہے حدیث 388
249- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”ما حق امرئ مسلم له شيء يوصي فيه يبيت ليلتين إلا ووصيته عنده مكتوبة.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر کسی مسلمان کے پاس وصیت والی کوئی چیز ہے تو اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے پاس لکھنے (یا لکھوانے) کے بغیر دو راتیں بھی گزارے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 388]
تخریج الحدیث
«249- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 761/2 ح 1530، ك 37 ب 1 ح 1) التمهيد 290/14، الاستذكار:1459، و أخرجه البخاري (2738) و مسلم (1627) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (387) باب پر واپس اگلی حدیث (389) →