بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 375 — رضاعی رشتے حقیقی رشتوں کی طرح ہیں
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) رضاعت کے مسائل رضاعی رشتے حقیقی رشتوں کی طرح ہیں حدیث 375
469- وبه: أنها قالت: جاء عمي من الرضاعة فاستأذن على فأبيت أن آذن له حتى أسأل رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قالت: فجاء رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. قالت: فسألته عن ذلك فقال: ”إنه عمك فأذني له“ قالت: فقلت: يا رسول الله، إنما أرضعتني المرأة ولم يرضعني الرجل، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”إنه عمك فليلج عليك قالت عائشة: وذلك بعد أن ضرب علينا الحجاب، وقالت عائشة: يحرم من الرضاع ما يحرم من الولادة.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ میرے رضاعی چچا آئے اور مجھ سے (گھر میں) آنے کی اجازت مانگی تو میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا تاکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھ لوں۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارا چچا ہے، اسے اجازت دے دیا کرو۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے تو عورت نے دودھ پلایا تھا مرد نے تو دودھ نہیں پلایا تھا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارا چچا ہے تمہارے پاس آ سکتا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ بات ہم پر پردہ فرض ہونے کے بعد کی ہے۔ اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت سے بھی حرام ہو جاتے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 375]
تخریج الحدیث
«469- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 601/2، 602 ح 1314، ك 30 ب 2 ح 2) التمهيد 154/22، 155، الاستذكار: 1234، و أخرجه البخاري (5239) من حديث مالك به ورواه مسلم (1445/7) من حديث هشام بن عروة به، من رواية يحيي بن يحيي، وجاء فى الأصل: ”أرسل“!!»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (374) باب پر واپس اگلی حدیث (376) →