390- وبه: عن أبيه عن عبد الرحمن ومجمع ابني يزيد بن جارية الأنصاري عن خنساء ابنة خدام الأنصارية أن أباها زوجها وهى ثيب، فكرهت ذلك فأتت إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فرد نكاحه. كمل حديث عبد الرحمن وهو ثمانية أحاديث.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدہ خنساء بنت خدام الانصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے والد نے ان (کی مرضی کے بغیر ان) کا نکاح کر دیا تھا اور وہ کنواری نہیں تھیں، انہوں نے اس نکاح کو ناپسند کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آ کر بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس نکاح کو مردود قرار دیا تھا۔، عبدالرحمن (بن القاسم) کی بیان کردہ حدیثیں مکمل ہویئں اور یہ آٹھ حدیثیں ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 352]
تخریج الحدیث
«390- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 535/2، ح 1160، ك 28 ب 11 ح 25) التمهيد 318/19 , وقال: ”هٰذا حديث صحيح مجتمع عليٰ صحته“، الاستذكار: 1082، و أخرجه البخاري (5138) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح