350- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم رأى رجلا يسوق بدنة، فقال: ”اركبها“ فقال: يا رسول الله، إنها بدنة، فقال: ”اركبها“ فقال: يا رسول الله، إنها بدنة، فقال: ”ويلك“ فى الثانية والثالثة.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی دیکھا جو قربانی کا جانور لے کر (پیدل) جا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسری یا تیسری دفعہ فرمایا: ”تمہاری خرابی ہو (اس پر سوار ہو جاؤ)۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 343]
تخریج الحدیث
«350- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 377/1 ح 859، ك 20 ب 45 ح 139) التمهيد 296/18، الاستذكار: 807، وأخرجه البخاري (1689)، ومسلم (1322) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح