بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 282 — عمریٰ کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) زکوٰۃ کے مسائل عمریٰ کا بیان حدیث 282
21- عن أبى سلمة عن جابر بن عبد الله أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”أيما رجل أعمر عمرى له ولعقبه: فإنها للذي يعطاها لا ترجع إلى الذى أعطاها لأنه أعطى عطاء وقعت فيه المواريث.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو عمریٰ (عمر بھر کے لئے کسی چیز کا تحفہ) دیا جائے کہ یہ اس کا اور اس کے وارثوں کا حق ہے تو جسے عمریٰ ملا اسی کا ہو جائے گا اور دینے والے کی طرف واپس نہیں لوٹے گا کیونکہ اس نے اس طرح دیا ہے کہ اس میں وارثت کے احکام جاری ہو گئے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 282]
تخریج الحدیث
«21- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 756/2 ض 1517، ك 36 ب 37 ح 43) التمهيد 112/7، الاستذكار: 1446، و أخرجه مسلم (1625) من حديث مالك به»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (281) باب پر واپس اگلی حدیث (283) →