☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)

Hadith No.: 248
Books← Muwatta Malik (Ibn al-Qasim)← Chapters← Bab← Hadith No. 248
50- وبه: عن ابن عباس: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم خرج إلى مكة عام الفتح فى رمضان فصام حتى بلغ الكديد ثم أفطر فأفطر الناس معه، وكانوا يأخذون بالأحدث فالأحدث من أمر رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم.
Translation: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ کی طرف رمضان میں روانہ ہوئے تو آپ نے کدید (ایک مقام) تک روزے رکھے پھر آپ نے افطار کیا (روزے نہ رکھے) تو لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ افطار کیا اور لوگ (صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم اجمعین) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تازہ بہ تازہ حکم پر عمل کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 248]
تخریج الحدیث
«50- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 294/1 ح 659، ك 18 ب 7 ح 21) التمهيد 64/9، الاستذكار: 609، و أخرجه البخاري (1944) من حديث مالك به مختصرا ورواه الدارمي (1715) من حديث مالك به، ومسلم (1112) من حديث الزهري به.»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
Grade: صحيح
← Previous Hadith (247) Back to Bab Next Hadith → (249)