بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 211 — جمعہ کے دن ایک گھڑی قبولیت کی ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) جمعہ کے مسائل جمعہ کے دن ایک گھڑی قبولیت کی ہے حدیث 211
332- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ذكر يوم الجمعة فقال: ”فيه ساعة لا يوافقها عبد مسلم وهو قائم يصلي يسأل الله شيئا إلا أعطاه إياه وأشار رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بيده يقللها.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو فرمایا: اس میں ایک ایسا وقت ہے جس میں مسلمان بندہ کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا ہوتا ہے، پھر اللہ سے جو بھی سوال کرتا ہے تو اللہ اسے قبول فرماتا ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہاتھ کے ساتھ اشارہ کیا کہ یہ بہت تھوڑا وقت ہوتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 211]
تخریج الحدیث
«332- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 238/1 ح 381، ك 5 ب 7 ح 15) التمهيد 17/19، الاستذكار: 209، و أخرجه البخاري (935) ومسلم (852) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (210) باب پر واپس اگلی حدیث (212) →