373- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”نحن الآخرون الأولون السابقون يوم القيامة، بيد أنهم أوتوا الكتاب من قبلنا وأوتيناه من بعدهم، فهذا يومهم الذى فرض عليهم فاختلفوا فيه فهدانا الله له، فالناس لنا فيه تبع، اليهود غدا والنصارى بعد غد.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہم آخر میں آنے والے قیامت کے دن سبقت لے جانے والے ہوں گے باوجود اس کے کہ انہیں (یہود و نصاریٰ کو) ہم سے پہلے کتاب ملی اور ہمیں ان کے بعد ملی۔ پس یہ دن ان پر فرض کے آ گیا تو انہوں نے اس میں اختلاف کیا، پھر اللہ نے ہمیں اس کی ہدایت دی، لہٰذا سب لوگ ہمارے بعد ہیں۔ یہودیوں کا دن کل (ہفتہ) اور نصاریٰ کا پرسوں (اتوار) ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 209]
تخریج الحدیث
«373- الموطأ (رواية الجوهري باسانيده عن مالك: 576)، و أخرجه ا ابن خزيمة (109/3، 110 ح 1720) من حديث مالك به ورواه البخاري (876) ومسلم (855) من حديث ابي الزناد به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح