35- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان يصلي بالليل إحدى عشرة ركعة يوتر منها بواحدة. فإذا فرغ منها اضطجع على شقه الأيمن.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند (کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات کو گیارہ رکعات نماز پڑھتے تھے۔ ان میں سے ایک وتر (آخر میں) پڑھتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس سے فارغ ہوتے تو دائیں کروٹ لیٹ جاتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 167]
تخریج الحدیث
«35- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 120/1 ح 261، ك 7 ب 2 ح 8) التمهيد 121/8، الاستذكار: 232، و أخرجه مسلم (736) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح