بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 15 — اتباع رسول کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) ایمان و عقائد کے مسائل اتباع رسول کا بیان حدیث 15
505- مالك عن يحيى بن سعيد عن عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت قال: أخبرني أبى عن عبادة بن الصامت قال: بايعنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم على السمع والطاعة، فى اليسر والعسر، والمكره والمنشط، ولا ننازع الأمر أهله، وأن نقول أو نقوم بالحق حيثما كنا، لا نخاف فى الله لومة لائم.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اس چیز پر بیعت کی کہ ہم سنیں گے اور اطاعت کریں گے چاہے آسانی ہو یا تنگی، چاہے خوش ہوں یا ناخوش، اور حکمرانوں سے جنگ نہیں کریں گے۔ ہم جہاں بھی ہوں گے حق کہیں گے اور حق پر ثابت قدم رہیں گے۔ ہم اللہ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی پروا نہیں کریں گے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/1/حدیث: 15]
تخریج الحدیث
«505- الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 445/2 ح 990، ك 21 ب 1 ح 5) التمهيد 271/23، الاستذكار: 929 و أخرجه البخاري (7199، 7200) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (14) باب پر واپس اگلی حدیث (16) →