بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 11 — نذر کا بیان
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) ایمان و عقائد کے مسائل نذر کا بیان حدیث 11
51- وبه: أن سعد بن عبادة استفتى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إن أمي ماتت وعليها نذر ولم تقضه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ”اقضه عنها“.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ پوچھا: میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور ان پر نذر (واجب) تھی جسے انہوں نے پورا نہیں کیا؟ تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی طرف سے (نذر کو) پورا کرو۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/1/حدیث: 11]
تخریج الحدیث
«51- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 472/2 ح 1040، ك 22 ب 1 ح 1) التمهيد 24/9، الاستذكار: 972 و أخرجه البخاري (2761) ومسلم (1638) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (10) باب پر واپس اگلی حدیث (12) →