أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا حمّاد بن سلمة، عن يعلى بن عطاءٍ، عن وكيع بن حُدُس، عن عمِّه أبي رَزِين العُقيلي أنه قال: يا رسول الله، أكلُّنا يرى ربَّه يوم القيامة، وما آيةُ ذلك في خَلْقه؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أليس كلكم ينظرُ إلى القمر مُخْلِيًا؟" فقالوا: بلى، قال:"فاللهُ أعظمُ". قال: قلت: يا رسول الله، كيف يُحْيِي الله الموتى، وما آيةُ ذلك في خَلقِه؟ قال:"أَمَا (2) مررتَ بوادي أهلِك مَحْلًا؟" قال: بلى، قال: ثم مررت به يهتزُّ خَضِرًا؟" قال: بلي، قال:"فكذلك يُحْيِي اللهُ الموتى، وذلك آيتُه في خلقِه" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8682 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا (قیامت کے دن) ہم سب اپنے رب کا دیدار کریں گے؟ اور اس کی مخلوقات میں اس کی کیا نشانی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے ہر شخص چاند کو اس حال میں نہیں دیکھتا کہ وہ اکیلا ہوتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور دیکھتے ہیں)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو اللہ تو اس سے بھی کہیں زیادہ عظمت والا ہے۔“ انہوں نے (پھر) عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ مردوں کو کیسے زندہ کرے گا اور اس کی مخلوقات میں اس کی کیا نشانی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارا گزر کبھی اپنے قبیلے کی ایسی وادی سے ہوا ہے جو خشک اور بنجر ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کیا تم وہاں سے دوبارہ گزرے جبکہ وہ (بارش کے بعد) لہلہا رہی تھی اور سرسبز تھی؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پس اسی طرح اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ فرمائے گا، اور اس کی مخلوق میں (دوبارہ جی اٹھنے کی) یہی علامت ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8896]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة وكيع بن حُدُس، ويقال: ابن عُدُس، بالعين» [ترقيم الرساله 8896] [ترقيم الشركة 8787] [ترقيم العلميه 8682]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة وكيع بن حُدُس
Grade: إسناده ضعيف لجهالة وكيع بن حُدُس