☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس نے جھوٹا خواب بیان کیا، اسے قیامت کے دن جو کے دو دانوں میں گرہ لگانے کا مکلف کیا جائے گا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← خوابوں کی تعبیروں کا بیان← جس نے جھوٹا خواب بیان کیا، اسے قیامت کے دن جو کے دو دانوں میں گرہ لگانے کا مکلف کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 8384 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السَّمَّاك، حدَّثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدَّثنا قَبيصة بن عُقبة، حدَّثنا سفيان، عن عبد الأعلى بن عامر، عن أبي عبد الرحمن السُّلَمي، عن علي بن أبي طالب، أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن كَذَب في حُلْمِه، كُلِّف يومَ القيامة عَقْدَ شَعيرةٍ" (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جھوٹا خواب گھڑا (یعنی وہ خواب بیان کیا جو اس نے نہیں دیکھا تھا)، اسے قیامت کے دن جو کے دانے میں گرہ لگانے کا مکلف بنایا جائے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8384]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الأعلى بن عامر: وهو الثعلبي» [ترقيم الرساله 8384] [ترقيم الشركة 8285]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره
حدیث نمبر: 8385 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدَّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدَّثنا مُسدَّد، حدَّثنا أبو عَوَانة، عن عبد الأعلى، عن أبي عبد الرحمن السُّلَمي عن عليٍّ، أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن كَذَب في حُلْمِه، كُلِّف يومَ القيامة أن يَعقِدَ بين شَعيرتَين" (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جھوٹا خواب گھڑا، اسے قیامت کے دن یہ حکم دیا جائے گا کہ وہ جو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8385]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف كسابقه» [ترقيم الرساله 8385] [ترقيم الشركة 8286]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره