حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث وهشام بن سعد، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن عبد الله بن (1) عَمرو بن العاص: أن رجلًا من مُزَينة أَتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول الله، كيف ترى في حَرِيسةِ الجَبَل؟ قال:"هي ومِثلُها (2) والنَّكَالُ، ليس في شيء من الماشية قطعٌ إلَّا ما آواهُ المُرَاحُ فبلغَ ثَمَنَ المِجَنِّ ففيه قطعُ اليد، وما لم يَبلُغ ثمنَ المِجَنِّ ففيه غَرامةُ مِثْلَيهِ وجَلَداتُ نَكالٍ" قال: يا رسول الله، كيف ترى في الثَّمر المُعلَّق؟ قال:"هو ومِثلُه معه والنَّكَالُ، وليس في شيءٍ من الثَّمر المُعلَّق قطعٌ إِلَّا ما آواه الجَرِينُ، فما أُخِذَ من الجَرِين فبلغَ ثَمَنَ المِجَنِّ ففيه القطعُ، وما لم يَبلُغْ ثمنَ المِجَنِّ ففيه غَرَامةُ مِثلَيهِ (1) وجَلَداتُ نَكالٍ" (2) . هذه سُنّة تفرَّد بها عمرو بن شعيب بن محمد عن جده عبد الله بن عمرو بن العاص، وقد رويتُ في هذا الكتاب عن إمامنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي أنه قال: إذا كان الراوي عن عمرو بن شعيب ثقةً فهو كأيوب عن نافع عن ابن عمر (3) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ مزینہ کے ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: اے اللہ کے رسول! پہاڑ پر چرنے والے ان مویشیوں کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے جو محفوظ نہ ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی سزا وہی جانور اور اس کے ساتھ اتنی ہی مزید قیمت بطور جرمانہ اور عبرت ناک سزا ہے، اور مویشیوں میں سے کسی چیز پر ہاتھ کاٹنا نہیں ہے سوائے اس کے جسے باڑے میں جگہ دی گئی ہو، پس اگر وہ نصاب (ڈھال کی قیمت) تک پہنچ جائے تو اس میں ہاتھ کاٹنا ہے، اور جو نصاب تک نہ پہنچے اس میں دگنا جرمانہ اور عبرت ناک کوڑے ہیں۔“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! لٹکے ہوئے پھلوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی سزا وہی پھل اور اس کے برابر مزید جرمانہ اور عبرت ناک سزا ہے، لٹکے ہوئے پھلوں میں ہاتھ کاٹنا نہیں ہے سوائے اس کے جسے کھلیان (محفوظ جگہ) میں رکھ دیا گیا ہو، پس جو کھلیان سے چرایا جائے اور وہ نصاب تک پہنچ جائے تو اس میں ہاتھ کاٹنا ہے، اور جو نصاب تک نہ پہنچے اس میں دگنا جرمانہ اور عبرت ناک سزا ہے۔“ یہ وہ سنت ہے جسے عمرو بن شعیب بن محمد نے اپنے دادا عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت کرنے میں انفرادیت حاصل کی ہے، اور میں نے اس کتاب میں اپنے امام اسحاق بن ابراہیم حنظلی سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب عمرو بن شعیب سے روایت کرنے والا ثقہ ہو تو وہ روایت ایسی ہی ہے جیسے ایوب نافع سے اور وہ ابن عمر سے روایت کریں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8350]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8350] [ترقيم الشركة 8251]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن