☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک عورت کا قصہ جس نے چادر چوری کی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← اسلامی سزاؤں کے متعلق روایات← ایک عورت کا قصہ جس نے چادر چوری کی تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 8344 مستدرک الحاکم
حدثني علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدَّثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدَّثنا سليمان بن داود الهاشمي، حدَّثنا عبد الرحمن بن أبي الزِّناد، عن موسى بن عُقْبة، عن أبي الزُّبير، عن جابر قال: أتِيَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بامرأةٍ قد سرقَتْ، فعادت برَبيبِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"لو كانت فاطمةَ لقَطَعتُ يدَها"، فقَطَعَها (2) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک عورت لائی گئی جس نے چوری کی تھی، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پرورش یافتہ بچے (ربیب) کے ذریعے پناہ مانگی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر (اس کی جگہ) فاطمہ بھی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8344]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عبد الرحمن بن أبي الزناد، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8344] [ترقيم الشركة 8245]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 8345 مستدرک الحاکم
فأخبرنا الحسن بن محمد الإسفرايني، حدَّثنا محمد بن أحمد بن البَرَاء، حدَّثنا علي بن المديني، قال: كان رَبيبا رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم سَلَمةَ بن أبي سَلَمة وعمر بن أبي سَلَمة، وإنما عاذتِ المخزوميةُ التي سرقت بأحدِهما. قد اتَّفق الشيخان على إخراج حديث الزُّهْري عن عُرْوةَ عن عائشة: أنَّ المخزوميةَ إنما عاذَتْ بأسامةَ بن زيد (1) ، وهو الصحيح.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8145 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
علی بن مدینی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پرورش یافتہ (ربیب) سلمہ بن ابوسلمہ اور عمر بن ابوسلمہ تھے، اور جس مخزومی عورت نے چوری کی تھی اس نے ان میں سے کسی ایک کے ذریعے پناہ مانگی تھی،
شیخین نے زہری کی روایت جو عروہ کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، اس کے اخراج پر اتفاق کیا ہے کہ وہ مخزومی عورت دراصل اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس پناہ لینے گئی تھی، اور وہی صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8345]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8345] [ترقيم الشركة 8246] [ترقيم العلميه 8145]