☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تَسْبِيحُ دِيكٍ رِجْلَاهُ فِي الْأَرْضِ وَعُنُقُهُ تَحْتَ الْعَرْشِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← قسم اور نذر کے متعلق روایات← تَسْبِيحُ دِيكٍ رِجْلَاهُ فِي الْأَرْضِ وَعُنُقُهُ تَحْتَ الْعَرْشِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 8007 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مهران، حدثنا عُبيد الله (4) ابن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن معاوية بن إسحاق، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة، عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إنَّ الله أَذِنَ لي أن أُحدِّثَ عن دِيكٍ رِجْلاه في الأرض، وعنقُه مَثْنيّةٌ تحتَ العَرْش، وهو يقول: سبحانَك، ما أعظمَ ربَّنا" قال:"فيردُّ عليه: ما يَعلمُ ذلك من حَلَفَ بي كاذبًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7813 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے اجازت دی ہے کہ میں تمہیں ایک (عظیم الجثہ) مرغ کے بارے میں بتاؤں جس کے پاؤں زمین میں ہیں اور گردن عرش کے نیچے خمیدہ ہے، وہ (تسبیح کرتے ہوئے) کہتا ہے: «سُبْحَانَكَ، مَا أَعْظَمَ رَبَّنَا!» اے اللہ! تو پاک ہے، ہمارا رب کتنا عظیم ہے! تو اللہ تعالیٰ جواب دیتا ہے: وہ شخص اس بات (میری عظمت) کو نہیں جانتا جو میری جھوٹی قسم کھاتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 8007]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8007] [ترقيم الشركة 7912] [ترقيم العلميه 7813]
Hadith No.: 8008 Mustadrak al-Hakim
حدثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا علي بن الحسين بن الجُنيد، حدثنا سهل بن عثمان العَسكَري (2) ، حدثنا أبو خالد الأحمر، حدثنا الحسن بن عبيد الله النَّخَعي، عن سعد بن عُبيدة قال: سمع ابن عمر رجلًا يَحلِفُ بالكعبة، فقال: لا تَحلِفْ بالكعبة، فإنِّي سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن حَلَفَ بغيرِ الله فقد كَفَر - أو (3) أشرَكَ -" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7814 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سعد بن عبیدہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو کعبہ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا: کعبہ کی قسم نہ کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جس نے اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھائی اس نے کفر کیا - یا (فرمایا) شرک کیا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 8008]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8008] [ترقيم الشركة 7913] [ترقيم العلميه 7814]
Hadith No.: 8009 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا علي أبو (1) الحسين السَّبيعي بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغفاري، حدثنا محمد بن عُبيد، حدثنا (2) المسعودي، عن مَعْبَد بن خالد، عن عبد الله بن يَسَار، عن قُتَيلة بنت صَيْفي، امرأة من جُهَينة: أَنَّ حَبْرًا جاء إلى النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إنكم تُشرِكون، تقولونَ: ما شاءَ اللهُ وشِئتَ، وتقولون والكعبةِ، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قولوا: ما شاءَ اللهُ ثمَّ شِئتَ، وقولوا: ورَبِّ الكعبةِ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7815 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
قتیلہ بنت صیفی رضی اللہ عنہا (جہینہ قبیلے کی خاتون) سے روایت ہے کہ ایک یہودی عالم (حبر) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: تم لوگ بھی شرک کرتے ہو، تم کہتے ہو: «مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ» ”جو اللہ چاہے اور جو آپ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) چاہیں“ اور تم ”کعبہ کی قسم“ کھاتے ہو۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (صحابہ سے) فرمایا: «مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شِئْتَ» ”تم اس طرح کہا کرو: جو اللہ چاہے، پھر جو آپ چاہیں، اور قسم کھانی ہو تو کہو: کعبہ کے رب کی قسم۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 8009]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، والمسعودي» [ترقيم الرساله 8009] [ترقيم الشركة 7914] [ترقيم العلميه 7815]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
Hadith No.: 8010 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو سهل أحمد بن محمد النَّحْوي ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد ابن شاكر، حدثنا عبد الله بن داود حدثنا الوليد بن ثَعلَبة الطائي، عن عبد الله بن بُرَيدة، عن أبيه، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قال:"ليس مِنَّا من حَلَفَ بالأمانة، وليس مِنّا من خَبَّبَ زوجةَ امرئٍ ولا مملوكَه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7816 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں جس نے ’امانت‘ کی قسم کھائی، اور وہ بھی ہم میں سے نہیں جس نے کسی کی بیوی یا اس کے غلام کو (اپنے مالک یا شوہر کے خلاف) بہکایا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 8010]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،عبد الله بن داود: هو الخُريبي» [ترقيم الرساله 8010] [ترقيم الشركة 7915] [ترقيم العلميه 7816]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح