☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک چڑیا کا قصہ جس نے اپنے بچے چھن جانے پر نبی کریم ﷺ سے شکایت کی
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← ذبیحہ کے متعلق روایات← ایک چڑیا کا قصہ جس نے اپنے بچے چھن جانے پر نبی کریم ﷺ سے شکایت کی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7791 مستدرک الحاکم
أخبرني أبو علي الحافظ، حدثنا عبد الله بن محمد ناجيَة، حدثنا عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا أبو معاوية، حدثنا أبو إسحاق الشَّيباني، حدثنا الحسن ابن سعد، عن عبد الرحمن بن عبد الله مسعود، عن أبيه قال: كنَّا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في سفرٍ، ومَرَرْنا بشجرةٍ فيها فَرْخا حُمَّرة، فأخذناهما، قال: فجاءت الحُمَّرةُ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهي تَصيحُ، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن فَجَعَ هذه بفَرخَيْها؟" قال: فقلنا: نحن، قال:"فرُدُّوهما" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7599 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، ہمارا گزر ایک ایسے درخت کے پاس سے ہوا جس میں چڑیا (حمرہ) کے دو بچے تھے، تو ہم نے انہیں پکڑ لیا، وہ چڑیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آ کر چیخنے لگی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کس نے اس (پرندے) کو اس کے بچوں کے بارے میں دکھ پہنچایا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہم نے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان (بچوں) کو واپس رکھ دو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 7791]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وسماع عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود من أبيه تكلّمنا عليه عند الحديث السالف برقم (278)» [ترقيم الرساله 7791] [ترقيم الشركة 7698] [ترقيم العلميه 7599]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7792 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفَّار، حدثنا أحمد بن مِهْران، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا سفيان، عن سِمَاك بن حَرب، عن مُرَي بن قَطَري، عن عَدِيِّ بن حاتم قال: قلت: يا رسولَ الله، إِنَّا نَصيدُ الصيدَ فلا نجدُ سِكّينًا إِلَّا الظَّرَارَ (1) وشِقَّةَ العصا، فقال:"أمِرَّ الدَّمَ بما شِئتَ، واذكر اسم الله ﷿" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه. آخر كتاب الذبائح [كتاب التوبة والإنابة] ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7600 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم شکار کرتے ہیں تو ہمیں چھری نہیں ملتی سوائے تیز دھار پتھر یا لکڑی کے ٹکڑے کے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس چیز سے چاہو خون بہا دو (یعنی ذبح کر لو) اور اللہ عزوجل کا نام لو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ کتاب الذبائح یہاں مکمل ہوئی، اب کتاب التوبہ والانابہ شروع ہوتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 7792]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 7792] [ترقيم الشركة 7699] [ترقيم العلميه 7600]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن