حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عُتبة أحمد بن الفَرَج، حدثنا بقيّة بن الوليد، حدثنا عثمان بن زُفَر الجُهَني، حدثني أبو الأسود السُّلمي، عن أبيه، عن جدِّه قال: كنتُ سابعَ سبعةٍ [مع] (3) رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم في سفرةٍ، فأدركَنا الأضحى، فأمرَنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فَجَمَعَ كل رجل منّا درهمًا، فاشترينا أُضحيَّةً بسبعةِ دراهمَ، وقلنا: يا رسولَ الله، لقد غَلَّيْنا بها، فقال:"إنَّ أفضلَ الضَّحايا أغلاها وأسمنُها". قال: ثم أمرَنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فأخذ رجلٌ برجلٌ، ورجْلٍ برجلٌ بيدٍ، ورجلٌ بيدٍ، ورجلٌ بقَرْنٍ، ورجلٌ [بقَرْن] (4) ، وذَبَحَ السابعُ، وكبَّروا عليها جميعًا (5) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7561 - عثمان بن زفر ثقة
الترجمة: طلحہ بابر
ابو الاسود سلمی اپنے والد اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سات افراد میں سے ساتواں تھا، تو عید الاضحی کا وقت آ گیا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تو ہم میں سے ہر شخص نے ایک ایک درہم جمع کیا اور ہم نے سات درہم میں ایک قربانی کا جانور خریدا، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم نے اسے مہنگے داموں خریدا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بہترین قربانیاں وہ ہیں جو سب سے زیادہ قیمتی اور سب سے زیادہ فربہ ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا، تو ایک شخص نے ایک ٹانگ پکڑی، دوسرے نے دوسری ٹانگ، تیسرے نے ایک ہاتھ، چوتھے نے دوسرا ہاتھ، پانچویں نے ایک سینگ اور چھٹے نے دوسرا سینگ پکڑا، جبکہ ساتویں شخص نے اسے ذبح کیا اور ان سب نے مل کر اس پر تکبیر کہی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7752]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا، مسلسل بالضعفاء والمجاهيل، أحمد بن الفرج وبقية بن الوليد فيهما ضعف، وعثمان بن زفر الجهني روى عنه اثنان وذكره ابن حبان في "الثقات"، وأبو الأسود السلمي، ويقال له أيضًا: أبو الأشد، وأبو الأسد، انفرد بالرواية عنه عثمان بن زفر، ولم يؤثر توثيقه عن أحد، فهو مجهول، وأبوه ...» [ترقيم الرساله 7752] [ترقيم الشركة 7660] [ترقيم العلميه 7561]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا
الحكم: إسناده ضعيف جدًا