☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم ﷺ نے اس شخص سے بیعت لینے سے ہاتھ روک لیا جس کے بازو پر تعویذ بندھا تھا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← طب کے متعلق روایات← نبی کریم ﷺ نے اس شخص سے بیعت لینے سے ہاتھ روک لیا جس کے بازو پر تعویذ بندھا تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 7703 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حدثنا إمامُ المسلمين أبو بكر محمد بن إسحاق بن خُزيمة ﵁، حدثنا محمد بن موسى الحَرَشي، حدثنا سهل بن أسلم العَدَوي، حدثنا يزيد بن أبي منصور، عن الدُّخَين، عن عُقْبة بن عامر الجُهَني: أنه جاء في رَكْبٍ عشرة إلى النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فبايع تسعةً وأمسكَ عن رجل منهم، فقالوا: ما شأنُ هذا الرجل لا تبايعُه؟! فقال:"إِنَّ فِي عَضُدِه تَمِيمةً"، فقطع الرجلُ التميمة، فبايعه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم قال:"مَن علَّق فقد أشرَكَ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7513 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ دس سواروں کے ایک قافلے کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان میں سے نو افراد سے بیعت لی اور ایک شخص سے رک گئے، انہوں نے عرض کیا: اس شخص کا کیا معاملہ ہے کہ آپ اس سے بیعت نہیں لے رہے؟! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بازو پر تعویذ بندھا ہوا ہے“، تب اس شخص نے وہ تعویذ کاٹ دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے بیعت لی اور پھر فرمایا: ”جس نے (تعویذ) لٹکایا اس نے شرک کیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7703]
تخریج الحدیث
«حديث قوي، محمد بن موسى الحرشي» [ترقيم الرساله 7703] [ترقيم الشركة 7611] [ترقيم العلميه 7513]
الحكم على الحديث
حديث قوي
الحكم: حديث قوي
حدیث نمبر: 7704 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو العباس المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا الجُرَيري، عن أبي العلاء، عن عثمان بن أبي العاص قال: قلتُ: يا رسول الله، إِنَّ الشيطانَ قد حالَ بيني وبين صلاتي وقراءتي، فقال:"إنَّ ذلك شيطانٌ يقال له: خنزَبٌ، فإذا أحسَسْتَه فتعوَّذْ بالله منه، واتفُلْ عن يسارك"، قال: ففعلتُ فأذهَبَ الله عنِّي (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7514 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! شیطان میری نماز اور میری قرات کے درمیان حائل ہو جاتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک شیطان ہے جسے ”خنزب“ کہا جاتا ہے، جب تم اسے محسوس کرو تو اس سے اللہ کی پناہ مانگو اور اپنی بائیں جانب (تین بار) تھوک دو“، انہوں نے کہا: میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ نے مجھ سے وہ وسوسہ دور کر دیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7704]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، يزيد بن هارون وإن كان سمع من الجريري» [ترقيم الرساله 7704] [ترقيم الشركة 7612] [ترقيم العلميه 7514]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7705 مستدرک الحاکم
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْلِ، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا عبد الوارث ابن عبد الصمد، حدثني أبي، حدثنا أبو مَطَر محمد بن سالم، حدثنا ثابت البُنَاني قال: إذا اشتَكيتَ فضَعْ يدك حيث تشتكي، ثم قُلْ:"باسم الله، أعوذُ بعزَّةِ الله وقُدْرتِه من شرِّ ما أجدُ من وَجَعي هذا، ثم ارفَعْ يدَك، ثم أَعِدْ ذلك وِترًا"، فإنَّ أنس بن مالك حدَّثني: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حدَّثه بذلك (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7515 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ثابت بنانی سے روایت ہے کہ جب تمہیں کوئی تکلیف ہو تو اپنا ہاتھ وہاں رکھو جہاں درد ہے، پھر کہو: «بِاسْمِ اللَّهِ، أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ مِنْ وَجَعِي هَذَا» ”اللہ کے نام کے ساتھ، میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جو میں اپنی اس تکلیف میں محسوس کر رہا ہوں“، پھر اپنا ہاتھ اٹھاؤ اور اسے طاق تعداد میں دہراؤ، کیونکہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اسی طرح کی ہدایت فرمائی تھی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7705]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن سالم: وهو الرَّبَعي البصري» [ترقيم الرساله 7705] [ترقيم الشركة 7613] [ترقيم العلميه 7515]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره