☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بے شک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← لباس کے متعلق روایات← بے شک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 7552 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن عَتَّاب، حدّثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدّثنا يحيى بن حمّاد، حدّثنا شُعبة، عن أبَان بن تَغلِب، عن الفُضيل بن عمرو الفُقَيمي، عن إبراهيم، عن علقمة بن قيس، عن عبد الله بن مسعود، عن النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إنَّ الله جَميلٌ يُحِبُّ الجَمَالَ" (2) . كتب الحاكمُ بخطّه هاهنا: يُخرَّج بطوله.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7365 - سكت عنه الذهبي في التلخيص من هذا الموضع
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل (خوبصورت) ہے اور وہ جمال کو پسند فرماتا ہے۔“
امام حاکم نے یہاں اپنے ہاتھ سے تحریر فرمایا ہے کہ اسے اس کی پوری طوالت کے ساتھ روایت کیا جانا چاہیے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7552]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7552] [ترقيم الشركة 7461] [ترقيم العلميه 7365]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7553 مستدرک الحاکم
حدَّثني علي بن عيسى الحِيرِيّ، حدّثنا الحسين بن محمد القَبّانيّ، حدّثنا يحيى بن حَكيم، حدّثنا أبو بحر عبد الرحمن بن عثمان البَكْراويّ، حدّثنا هشام بن حسان، عن محمد بن سِيرِين، عن أبي هريرة: أنَّ رجلًا أتى النَّبِيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول الله، إنِّي رجلٌ حُبِّب إليَّ الجَمَالُ، وأُعطيتُ منه ما ترى، حتَّى ما أُحبُّ أن يَفوقَني أحدٌ بشِرَاكَ نَعْلي، أو شِسْع نَعْلي، أفمِنَ الكِبْر هذا؟ قال:"لا، ولكن من الكِبْر مَن بَطِرَ الحقَّ، وغَمِصَ الناسَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں ایک ایسا آدمی ہوں جسے جمال پسند ہے اور مجھے اس میں سے وہ کچھ عطا کیا گیا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہاں تک کہ میں یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ میرے جوتوں کے تسمے یا چمڑے کے بند میں بھی کوئی مجھ سے بہتر ہو، تو کیا یہ تکبر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تکبر تو حق کی مخالفت کرنے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7553]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل أبي بحر البكراوي، وقد توبع» [ترقيم الرساله 7553] [ترقيم الشركة 7462]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 7554 مستدرک الحاکم
فحدَّثناه أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن إسحاق، حَدَّثَنَا محمد بن يحيى القُطَعي (2) ومحمد بن عبد الأعلى الصنعاني، قالا: حَدَّثَنَا بشر بن المُفضَّل، حَدَّثَنَا ابن عَوْن، عن عمرو بن سعيد، عن حُميد بن عبد الرحمن، قال: قال ابن مسعود: كنتُ لا أُحجَبُ - أو قال: كنتُ لا أُحبَسُ - عن ثلاث عن النَّجْوى، وعن كذا وكذا، قال: فأتيتُه وعنده مالكُ بن مُرَارة الرَّهَاوي، فأدركتُ من آخر حديثه وهو يقول: يا رسولَ الله، قد أُعطِيتُ من الجَمَال ما ترى، وما أُحبُّ أنَّ أحدًا يفوقَني بشِراك نَعْلي، أفذاك من البَغْي؛ قال:"ليس ذاكَ بالبَغْي (3) ولكنَّ البغيَ مَن بَطِرَ الحقَّ - أو قال: سَفِهَ الحقَّ - وغَمِطَ الناسَ" (4) . و
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7367 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں تین باتوں یعنی سرگوشی اور فلاں فلاں کاموں سے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضری سے) نہیں روکا جاتا تھا، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا تو وہاں مالک بن مرارہ رہاوی موجود تھے، میں نے ان کی بات کا آخری حصہ پایا جس میں وہ عرض کر رہے تھے: اے اللہ کے رسول! مجھے جمال میں سے وہ کچھ عطا کیا گیا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں اور میں پسند نہیں کرتا کہ میرے جوتے کے تسمے میں بھی کوئی مجھ سے بڑھ کر ہو، تو کیا یہ سرکشی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سرکشی نہیں ہے بلکہ سرکشی (تکبر) تو حق کی مخالفت کرنے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7554]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن حميد بن عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 7554] [ترقيم الشركة 7463] [ترقيم العلميه 7367]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح