☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہر کھال کی پاکیزگی اس کی دباغت (رنگنے) میں ہے
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← کھانے کا بیان← ہر کھال کی پاکیزگی اس کی دباغت (رنگنے) میں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7330 مستدرک الحاکم
أخبرني محمد بن المؤمَّل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا نُعيم بن حمَّاد، حدثنا أبو أسامة، حدثنا حماد بن السائب، حدثنا إسحاق بن عبد الله بن الحارث، قال: سمعتُ ابنَ عباس يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ذَكاةُ كلِّ مَسْكٍ دِباغُه"، فقلت له: إِنَّا نسافرُ مع هذه الأعاجم، ومعهم قُدُور يَطبُخون فيها المَيْتةَ ولحمَ الخنازير، فقال:"ما كان من فَخَّارٍ فاغلُوا فيها الماءَ ثم اغسِلوها، وما كان من النُّحاس فاغسِلوه، فالماءُ طَهُورٌ لكلِّ شيء" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7153 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ہر کھال کی پاکیزگی اس کی دباغت (رنگنے) میں ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ان غیر عرب لوگوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں جن کے پاس ایسے دیگچے ہوتے ہیں جن میں وہ مردار اور خنزیر کا گوشت پکاتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ مٹی کے برتن ہوں تو ان میں پانی ابال کر انہیں دھو لیا کرو، اور اگر تانبے کے ہوں تو انہیں (عام طریقے سے) دھو لو، کیونکہ پانی ہر چیز کے لیے پاک کرنے والا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7330]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، حماد بن السائب - وهو محمد بن السائب الكلبي - متروك، قال الدارقطني كما في "موضح أوهام الجمع والتفريق" للخطيب 2/ 358: الذي روى عنه أبو أسامة هو محمد بن السائب الكلبي إلّا أنَّ أبا أسامة كان يُسميه حمادًا. أبو أسامة: هو حماد بن أُسامة القرشي مولاهم.» [ترقيم الرساله 7330] [ترقيم الشركة 7249] [ترقيم العلميه 7153]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
الحكم: إسناده تالف
حدیث نمبر: 7331 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، حدثنا حَرمَلة بن عبد العزيز بن الربيع بن سَبْرة الجُهَني، حدثني أبي عبد العزيز بن الربيع بن سَبْرة، عن أبيه، عن جَدِّه قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لأصحابه حين نَزَلَ الحِجْرَ:"من عَمِلَ من هذا الماء [طعامًا] (2) فليُلْقِه"، قال: فمنهم من عَجَنَ العجين، ومنهم من حاسَ الحَيْسَ فَأَلْقَوه (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7154 - وعلى شرط واحد منهما
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سبیرہ جہنی رضی اللہ عنہ اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس وقت اپنے صحابہ سے فرمایا جب وہ مقامِ حجر میں اترے تھے: ”جس نے بھی اس (بستی کے) پانی سے کچھ (کھانا) بنایا ہے وہ اسے پھینک دے“، راوی کہتے ہیں: تو بعض نے گوندھا ہوا آٹا پھینک دیا اور بعض نے «حَيْس» (کھجور اور مکھن کا حلوا) تیار کیا ہوا تھا وہ پھینک دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7331]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل عبد العزيز بن الربيع. وأخرجه الطحاوي في "شرح المشكل" (3750) عن محمد بن عبد الله بن عبد الحكم، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 7331] [ترقيم الشركة 7250] [ترقيم العلميه 7154]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره