☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا برکت کا باعث ہے
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← کھانے کا بیان← کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا برکت کا باعث ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 7259 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو النَّضر الفقيه (3) ، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا مالك بن إسماعيل، حدثنا قيس بن الربيع، حدثنا أبو هشام الرُّمَّاني، عن زاذان، عن سلمان، قال: قرأتُ في التوراة: الوضوءُ قبل الطعام بركةُ الطعام، فذكرتُ ذلك للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"الوضوءُ قبلَ الطعام وبعدَ الطعام بَرَكةُ الطعام" (1) . تفرّد به قيس بن الربيع عن أبي هاشم، وأفراده على علوِّ محلِّه أكثرُ من أن يمكنَ تركُها في هذا الكتاب.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے تورات میں پڑھا تھا کہ کھانے سے پہلے وضو کرنا (یعنی ہاتھ دھونا) کھانے میں برکت کا باعث ہے، میں نے اس کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد وضو کرنا (یعنی ہاتھ دھونا) کھانے کی برکت ہے۔“ اس روایت میں قیس بن ربیع ابو ہاشم سے روایت کرنے میں منفرد ہیں، اور ان کا علمی مقام و مرتبہ اتنا بلند ہے کہ ان کی منفرد روایات کو اس کتاب میں شامل کرنا ضروری ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7259]
تخریج الحدیث
«ضعيف من أجل تفرد قيس بن الربيع به، وقد سلف الكلام عليه برقم (6691).» [ترقيم الرساله 7259] [ترقيم الشركة 7177]
الحكم على الحديث
ضعيف من أجل تفرد قيس بن الربيع به
الحكم: ضعيف من أجل تفرد قيس بن الربيع به