☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذِكْرُ فَضِيلَةِ بَنِي تَمِيمٍ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← ذِكْرُ فَضِيلَةِ بَنِي تَمِيمٍ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 7162 Mustadrak al-Hakim
أخبرني علي بن عيسى الحِيرِي، حدثنا أحمد بن نَجْدة القرشي، حدثنا [سعيد بن] (1) منصور، حدثنا مَسلَمة بن عَلْقمة المازني، عن داود بن أبي هند، عن عامر، عن أبي هريرة قال: ثلاثٌ سمعتُهنَّ لبني تميم من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لا أُبغِضُ تميمًا بعدَهنَّ أبدًا: كان على عائشةَ نذرُ محرَّرٍ من ولد إسماعيل، فسُبِيَ سَبْيٌ من بني العَنْبَر، فقال لعائشة:"إِنْ سَرَّكِ أن تَفِي بنَدْرِك، فأعتِقي محرَّرًا من هؤلاء"، فجعلَهم من ولد إسماعيلَ، وِجيءَ بنَعَمٍ من نَعَمِ صَدقةِ بني سعدٍ، فلمَّا رآها راعَهُ، فقال:"هذا نَعَمُ قومي"، فجعلَهم قومَه (2) ، وقال:"هم أشدُّ الناسِ قتالًا في المَلاحِم" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه! في ذكر فضل (1) هذه الأُمةِ على سائر الأُمَم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6986 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بنو تمیم کے متعلق تین ایسی باتیں سنیں جن کے بعد میں کبھی ان سے بغض نہیں رکھوں گا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر اولادِ اسماعیل میں سے ایک غلام آزاد کرنے کی نذر تھی، تو بنو عنبر کے چند قیدی لائے گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اگر تم اپنی نذر پوری کرنا چاہتی ہو تو ان میں سے کسی کو آزاد کر دو“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اولادِ اسماعیل میں سے قرار دیا، اور (ایک بار) بنو سعد کے صدقے کے اونٹ لائے گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں دیکھا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بہت بھلے لگے اور فرمایا: ”یہ میری قوم کے اونٹ ہیں“، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنی قوم قرار دیا، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”وہ فتنوں اور بڑی لڑائیوں (ملاحم) میں لوگوں میں سب سے زیادہ سخت لڑنے والے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7162]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل مسلمة بن علقمة المازني.» [ترقيم الرساله 7162] [ترقيم الشركة 7081] [ترقيم العلميه 6986]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح